ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی خواتین کی بچوں سمیت شام فرار کی کوشش ناکام؛فرار ہونے والی سعودی خواتین لبنان سے واپس

سعودی خواتین کی بچوں سمیت شام فرار کی کوشش ناکام؛فرار ہونے والی سعودی خواتین لبنان سے واپس

Sat, 13 Aug 2016 11:19:33    S.O. News Service

ریاض،12؍اگست(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب نے لبنانی حکام کے ساتھ مل کر دو خواتین کے بچوں سے شام فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خواتین اور بچوں کو واپس سعودی عرب پہنچا دیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ حال ہی میں سیکیورٹی کمیونیکیشن یونٹ کو ایک سعودی شہری کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی کہ ایک خاتون اپنے تین بچوں جن کی عمریں 2 اور 10سال کے درمیان ہیں اچانک لاپتا ہوگئی ہے۔لاپتہ ہونے والی خاتون کے ہمراہ اس کی دو بہنیں بھی ہیں جن میں سے ایک کے تین بچے ہیں۔ جن کی عمریں ایک اور چھ سال کے درمیان ہیں۔ خواتین کی شناخت کیے جانے کے بعد پتا چلا کہ وہ لبنان پہنچ چکی ہیں۔سعودی حکام نے فوری طور پر لبنانی حکام سے رابطہ کیا اور ان سے متعلقہ خواتین کی تلاش کی اپیل کی گئی۔ لبنانی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شام فرار ہونے کی کوشش کرنے والی خواتین کو بچوں سمیت گرفتار کرلیا جنہیں بعد ازاں سعودی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تکفیری نظریات اختیار کرنے کے بعد شام جانے کی کوشش کرنے والی خواتین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔


Share: